ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سماج وادی پارٹی میں نہیں رہیں گے مختارانصاری:اکھلیش

سماج وادی پارٹی میں نہیں رہیں گے مختارانصاری:اکھلیش

Sat, 25 Jun 2016 18:05:24  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مشرقی یوپی کے دبنگ لیڈر مختار انصاری کی پارٹی قومی ایکتا دل(کوید) کے سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں انضمام کے معاملے پر آج پہلی بار کھلے لہجے میں کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو ٹیم میں نہیں چاہتے اور مختار ان کی پارٹی میں نہیں رہیں گے۔اکھلیش نے ٹیلی ویژن چینل ’’آج تک‘‘کی طرف سے منعقد پروگرام ’’پنچایت‘میں مختار کی پارٹی کو ایس پی میں شامل کئے جانے سے متعلق سوال پر کافی کریدنے کے بعد کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ ہم ایسے لوگوں کو نہیں چاہتے۔کوید کو سماج وادی پارٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کے بارے میں وزیر اعلی نے کہاکہ یہ فیصلہ میں نے نہیں لیا تھا،مجھے ریاستی صدر کی حیثیت سے وزیر اعلی کی حیثیت سے جس پلیٹ فارم پر یہ کہنا ضروری ہو، میں کہوں گا،میں نے کہہ دیا نا کہ مختار نہیں ہوں گے ہماری پارٹی میں،حالانکہ اس سے پہلے مختار انصاری کے بارے میں کئے گئے سوال کو اکھلیش نے کئی بار ٹال دیا اور وہ بار بار دوسرے مسائل پر بات کرنے لگے۔واضح رہے کہ قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں عرصے سے جیل میں بند دبنگ لیڈر مختار انصاری کے بھائی افضال کی قیادت والے کوید کا گذشتہ منگل کو ایس پی میں انضمام کر دیا گیا تھا۔وزیر اعلی اکھلیش اس قدم سے خاصے ناراض بتائے جاتے ہیں،تاہم جمعرات کو انہوں نے کہا تھا کہ اس مسئلے کو لے کر کہیں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔


Share: